سعادت حسن منٹو سے اخذ شدہ

منٹو - جسے گالی بھی ڈھنگ سے نہیں دینے آتی

سٹریم لائنڈ عاشق: زندگی کیا ہے؟ "بھپو، یہ نمائش نہیں ایک لائبریری ہے - زندہ اور متحرک کتابوں سے بھری ہوئی. غور تو کرو کتنے دلچسپ کردار چل پھر رہے ہیں.


ہزاروں آدمی کھاتے ہیں. اپنے ذائقے کی حس کو خوش کرنے کیلیۓ ، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایسا کرنا انسانی فرض ہے. بہت کم لوگ ایسے ہیں جو کھاتے ہیں زندہ رہنے کے لیۓ. اصل میں صرف یہی لوگ ہیں جو خورد و نوش کے صحیح قوانین جانتے ہیں. اسی طرح وہ انسان جو صرف اس لیۓ شادی کرتے ہیں کے انہیں شادی ک مطہر جذبے کی حقیقت اور اس رشتے کی تقدیس معلوم ہو.حقیقی معنوں میں ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں. شادی کا صحیح مزہ صرف اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب مرد اور عورت میں کا تعلق صرف جسمانی نہ ہو. بلکہ مرد اور عورت کی پر خلوص دوستی ہو.


زندگی مجھے اچھی لگتی ہی ہو گی جبکہ ایک عرصے سے بسر کر رہا ہوں.

آنے والے وقت کے متعلق : "ذرا نقاب ہٹاو تو...... دیکھوں تمہاری شکل کیسی ہے ..... میں ہوں تمہارا آقا ......تمہارا مالک .... تمہارا سب کچھ....."

دنیا میں اتنے مصلح پیدا ہوۓ. ان کی تعلیم تو لوگ بھول چکے ہیں. لیکن صلیبیں ..دھاگے... داڑھیاں ... کڑے... بغلوں کے بال رہ گے ہیں.ایک ہزار برس پہلے جو لوگ یہاں بسا کرتے تھے ہم ان سی زیادہ تجربہ کار ہیں.

بکواس تھی وہ زندگی ، سچ کہتا ہوں. میں وہ دن مکمل طور پر بھول چکا ہوں جب میرے دماغ پر ملائیت سوار تھی.

یہ کیا کہ انسان کی اس حس کو جسے طلب حسن کہتے ہیں. مردہ کر دیا جاتا ہے. وہ انسان کیا، جس میں خوبصورتی اور ہنگاموں کی تڑپ نہ رہے. ایسے آشرموں ، مدرسوں ، ودیالؤن میں اور مولی کے کھیت میں کیا فرق ہے؟؟؟


ختم شدہ

Comments

Popular posts from this blog

Brief History of GC University Lahore

Invention is Required!!!!

Confusion, Feelings & Abhor and New Year Resolutions